• November 19, 2020

حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ | حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ

Hazrat-Shah-Shams-Tabreeq-JalalUdDin-Roomi

حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کے پیر و مرشد تھےیہ ان دنوں کا واقعہ ہے جب حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ سے واقف کار نہ تھے ایک دن حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ

کے مکتب جا پہنچے وہاں حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ بیٹھے کچھ کتابوں کا مطالعہ کررہے تھے تو حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ نے حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ سے پوچھا ایں چیست یہ کیا ہے ؟ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ نے حضرت شہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ کو کوئی عام ملنگ سمجھ کر جواب دیا ایں آں علم است کہ تو نمی دانییہ وہ علم ہے جس کو تو نہیں جانتا حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ یہ جواب سن کر چپ ہو گئے

History of Shah Shams Tabreez

تھوڑی دیر بعدحضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کسی کام سے اندر کسی جگہ گئے واپس آۓ تو اپنی وہ نادر و نایاب کتابیں غائب پائیں چونکہ حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ اسی جگہ بیٹھے تھے تو آپ رحمتہ اللّه علیہ سے کتابوں کے بارے میں پوچھا حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ نے مکتب کے اندر کے پانی کے تالاب کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا میں نے سب کتابیں اس تالاب میں ڈال دیں یہ سن کر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ حیران و پریشان رہ گئے جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں اتنی قیمتی کتابوں کے ضائع ہونے کا احساس ان کو مارے ہی جارہا تھا تب کتابیں کچی سیاہی سے ہاتھ سے لکھی جاتی تھیں پانی میں ڈالنے سے ان کتابوں کی سب سیاہی دھل جاتی تھی

حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ سے دکھ زدہ لہجے میں بولے میرے اتنے قیمتی نسخے ضائع کردیے حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کی حالت دیکھ کر مسکراۓ اور بولے رومی رحمتہ اللّه علیہ اتنا کیوں گبھرا گئے ہو ؟ ابھی سب کتابیں نکال دیتا ہوں یہ کہہ کر حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ اٹھے اور تالاب سے ساری کتابیں نکال کر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کے آگے ڈھیر کردیں یہ دیکھ کر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ الله علیہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ سب کتابیں بلکل خشک ہیں حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ حیرانی سے بول اٹھے ایں چیست یہ کیا ؟

Qoutes of Jalal Ud Din Roomi

حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ نے جواب دیا ایں آں علم است کہ تو نمی دانی یہ وہ علم ہے جس کو تو نہیں جانتا یہ فرما کر حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ چل پڑے ادھر حضرت مولانا جلال لدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کے اندر کی دنیا جیسے الٹ پلٹ ہو چکی تھی حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ نے اپنی دستار پھینک کر حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ کے پیچھے بھاگے اور جا کر آپ رحمتہ اللّه علیہ کے پاؤں میں گرپڑے کہ الله کے لیے مجھے معاف کردیجیے اور مجھے اپنے قدموں میں جگہ دیجیے حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّه علیہ نے حضرت مولانا جلال لدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کو اٹھا کر سینے سے لگایا اور فرمایامیں تو خود ایک عرصے سے تیری تلاش میں تھا

احوال اولیاء کشف اولیاء حالات اولیاء کم از کم ١٢٠ کتب میں یہ واقعہ موجود ہے

https://en.wikipedia.org/wiki/Shams_Tabrizi
tomb-shah-shams-sabzwari
Tomb of Shah Shams Tabreez

0 Reviews

Write a Review

admin

Read Previous

چادرِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی برکت سے امام بوصیری رحمۃ اللہ علیہ کی شفایابی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *